آزادکشمیر: منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی کے زیراہتمام غنی آباد میں فری میڈیکل کیمپ

منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی کے زیراہتمام 25 جنوری 2013 کو آزاد کشمیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں درج ذیل شعبہ جات قائم کئے گئے۔

  1. میڈیکل
  2. آئی سائٹ
  3. شوگر ٹیسٹ

انتظامیہ کیمپ:

منہاج القرآن یوتھ لیگ کی طرف سے 6 رکنی انتظامی باڈی بنائی گئی۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ عوام کو تحریکی آگہی دینے کے لئے تعارفی مواد پر تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کی پروجیکشن دی جائے گی۔

سہولیات:

میڈیکل کے شعبہ میں ایلوپیتھک طریقہ علاج کے ماہرین نے مریضوں کا چیک اپ کیا، جبکہ ادویات کی فراہمی مفت کی گئی۔ شوگر ٹیسٹ کی سہولت کے ساتھ ساتھ شوگر کنٹرول سے متعلق ادویات فراہم کی گئیں۔ جبکہ آئی کے شعبہ میں آنکھوں کا معائنہ اور ضرورت مندوں کو عینک اور ادویات مفت فراہم کی گئیں۔

کیمپ کے دوران 1157 مریضوں نے صحت کی سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔ جبکہ کہ کیمپ پر -/59،000 روپے لاگت آئی۔

میڈیکل کیمپ کمیٹی درج ذیل افراد پر مشتمل تھی:

  1. ڈاکٹر شجاعت علی(سربراہ کمیٹی)
  2. محمد اجمل کیانی(نائب سربراہ کمیٹی)
  3. محمد علی ہارون(انچارج انسٹومنٹس)
  4. زاہد بشیر(انچارج سیکیورٹی اینڈ پیشنٹ کنٹرول)
  5. مقرب سلطان(انچارج میڈیسن )
  6. ڈاکٹر بشارت علی(انچارج پیرامیڈیکل سٹاف)

بورڈ آف ڈاکٹرز:

  1. ڈاکٹر شجاعت علی
  2. ڈاکٹر محمدعابد شیرازی
  3. ڈاکٹر  محمد جواد
  4. ڈاکٹر بشارت علی
  5. ڈاکٹر حفیظ
  6. ڈاکٹر طارق
  7. ڈاکٹر ندیم
  8. ڈاکٹر امانت علی انصاری (آئی سرجن)

رپورٹ: طیب خاں رند، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی لاہور۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top