راولپنڈی اسلام آباد سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے جس کے لئے دعوتی مہم عروج پر ہے: غلام علی خان

مورخہ: 12 مارچ 2013ء

لیاقت باغ سٹیج اور پورا شہر پنڈال کا منظر پیش کرے گا۔
17 مارچ کو لیاقت باغ میں ہونے والا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا: غلام علی خان

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان نے کہا ہے کہ 17 مارچ کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ ملکی تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت باغ کا جلسہ اس اعتبار سے بھی منفرد ہوگا کہ لیاقت باغ سٹیج اور پورا شہر پنڈال کا نظارہ پیش کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک راولپنڈی کے رہنماؤں کے ہمراہ لیاقت باغ کے پنڈال کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر کامینار پاکستان کاجلسہ، اسلام آباد لانگ مارچ اور دھرنا پاکستان کی تاریخ کاحصہ بن چکے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نظام کی تبدیلی کے لئے جو نقاط اٹھائے اس کوعوام میں بڑی تائید حاصل ہوئی اور ملک کے اکثر عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا جو ایجنڈا ڈاکٹر طاہرالقادری نے دیا اس سے پوری قوم متفق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی اسلام آباد سے لاکھوں افراد کے جلسے میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے جڑواں شہروں میں دعوتی مہم عروج پر ہے۔ عوام کو ڈورٹوڈور جا کے دعوت دی جارہی ہے اور عوام کی اکثریت نظام کی تبدیلی کے ایجنڈے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ چلنے کے لئے تیارہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top