صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق عباسی سے منہاج القرآن برطانیہ کے وفد کی ملاقات

مورخہ: 28 مارچ 2013ء

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ 11 مئی کے انتخابات کے نتیجہ میں نیا 'مک مکا' گروپ ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالے گا، جس کا مقصد ذاتی دولت میں اضافہ اور ملک کی غریب عوام پر مظالم کا نیا سلسلہ ہو گا۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے جس عظیم جدوجہد کا آغاز کیا اس کا مقصد پاکستان کے سیاسی، سماجی اور معاشی مسائل کے حل کے لیے نظام کی تبدیلی تھا، جس کے تحت ہونے والے انتخابات کے ذریعے چہروں کے بجائے حالات کو تبدیل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اکیسویں صدی میں بھی پاکستانی سیاسی نظام ذات وبرادری کے گرد گھوم رہا ہے۔ موجودہ نظام کے تحت جو بھی برسر اقتدار آئے گا وہ ملک میں لوٹ کھسوٹ کرنے ہی آئے گا گزشتہ پانچ سال جمہوریت کے نام پر 'جمہور' کو بچہ جمورا بنا دیا گیا ہے۔ اگر ملک میں انقلابی تبدیلیوں کا اہتمام نہ کیا گیا تو جمہوریت کے نام پر 'ڈگ ڈگی' بجانے والے بار بار ملک کی معیشت اور استحکام کو تباہ اور کمزور ہی کرتے رہیں گے۔

آکسفورڈ (آفتاب بیگ)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top