کسی کو ریاست بچانے سے غرض نہیں یہاں ہر کوئی ہوس اقتدار کی دوڑ میں ہے۔ سعیدخان نیازی

کرپشن زدہ نظام کے خاتمے تک ملک میں تبدیلی نہیں آسکتی
عوام کی اکثریت اس فرسودہ اور عوام دشمن نظام سے بیزار ہے
11 مئی کو ہونے والا دھرنا کرپٹ نظام سیاست کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ این اے 48 اسلام آباد کے صدر سعید خان نیازی نے کہا ہے کہ کسی کو ریاست بچانے سے غرض نہیں بلکہ یہاں ہر کوئی اپنی سیاست بچانے کے چکر میں اور ہوس اقتدار کی دوڑ میں ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوان ڈاکٹر طاہر القادری کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہوئے ہر لمحہ تیار ہیں۔ ملک میں مصطفوی انقلاب کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز 11 مئی کو ہونے والے دھرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں عوام رابطہ مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نعمان کریم، طلحہ بٹ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ 11 مئی کے دھرنے میں جوق در جوق شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مفاد پرستی اور اقرباء پروری کی سیاست کی نہیں بلکہ انقلاب کی ضرورت ہے جس میں غریب عوام کو ان کے حقوق مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج 62,63، جعلی ڈگریوں کا جتنا بھی شور ہے، خواہ ان پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے لیکن یہ سب کچھ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ آج ملک کے بچے بچے کو آئین کی شقیں یاد ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس کرپٹ نظام کے خلاف 11 مئی کو دھرنے میں شامل ہوکر ثابت کردیں گے کہ عوام کی اکثریت اس فرسودہ اور عوام دشمن نظام سے بیزار ہے، موجودہ کرپشن زدہ نظام کے خاتمے تک ملک میں تبدیلی نہیں آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11مئی کو ہونے والا دھرنا کرپٹ نظام سیاست کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top