صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر ڈاکٹر طاہر القادری کا اظہار افسوس

مرحوم کی مذہبی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی مذہبی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم پاکستانی سیاست میں مدبرانہ کردار کے حامل تھے۔ صاحبزادہ فضل کریم محب وطن مذہبی رہنما تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ صاحبزادہ فضل کریم اور انکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمان درانی، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، علامہ سید فرحت حسین شاہ، علامہ میر آصف اکبر، علامہ عثمان سیالوی، قاضی فیض الاسلام اور عبد الحفیظ چوہدری نے مرحوم کی وفات کوصاحبزادہ فضل کریم کی فیملی اور انکی جماعت کیلئے عظیم صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top