عوام 11 مئی کو پاکستان عوامی تحریک کے پرامن دھرنوں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔ فاروق بٹ

موجودہ انتخابی نظام عوام کے بنیادی حقوق اور آرزؤں کا قاتل ہے
عوام موجودہ نظام کے تحت ہونے والے الیکشن کو مسترد کر دیں

پاکستان عوامی تحریک این اے 48 اسلام آباد کے نومنتخب صدر فاروق بٹ نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹکل 218 اور 62, 63 کے عملی نفاذ اور عدالت عظمیٰ کی 8 جون 2012 کی Judgement کے مطابق الیکشن کروانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد پاکستان کی سیاسی تاریخ کا روشن باب ہے۔ 11 مئی کو اس فرسودہ نظام کے تحت ہونے والا الیکشن ڈرامہ جمہوریت کے ماتھے کا داغ ٹھہرے گا۔ موجودہ نظام کے تحت ہونے والے الیکشن ملک کے وجود کو شدید خطرات لاحق کر دینگے اس لئے عوام موجودہ نظام کے تحت ہونے والے الیکشن کو مسترد کر دیں اور اس عوام دشمن نظام کے خلاف اپنا جمہوری فرض ادا کرنے کیلئے 11 مئی کو پاکستان عوامی تحریک کے پرامن دھرنوں میں شرکت کریں۔

وہ گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ میں 11 مئی کو پاکستان عوامی تحریک کے تحت ہونے والے دھرنے کی رابطہ مہم کے سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنان سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر جاوید اصغر ججہ، سعید خان نیازی، قاسم مرزا، عرفان یوسف، نعمان کریم، طلحہ بٹ، بلال عباسی، احسن قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

فاروق بٹ نے کہا کہ 11 مئی والے دن ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پولنگ سٹیشنوں سے دور پرامن دھرنے دیے جائیں گے جس کیلئے انتظامی کمیٹیاں اپنا کام تیزی سے کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سمیت 300 سے زائد چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے تحت ہونے والے ان پرامن دھرنوں میں لاکھوں مرد و خواتین شرکت کر کے اس موجودہ کرپٹ نظام انتخاب کو مسترد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ ڈے دھرنے ملک میں حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہیں اس لئے خاموشی سے گھر بیٹھنے کی بجائے عوام دھرنوں میں شرکت کر کے سیاسی بیداری کا ثبوت دیں۔ موجودہ انتخابی نظام عوام کے بنیادی حقوق اور آرزوؤں کا قاتل ہے۔ 11 مئی کو ساری قوم عشروں سے ملک پر مسلط چند سیاسی خاندانوں کو اقتدار کے ایوانوں میں گھسنے کی اجازت نہ دیں اور اسکا بہترین طریقہ پاکستان عوامی تحریک کے پرامن دھرنوں میں شرکت کرنا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top