گوجر خان: تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کا مشترکہ اجلاس

گوجرخان میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک و دیگر جملہ فورمز کے عہدیدران سے خطاب

تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک و دیگر جملہ فورمز کے عہدیدران کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل احمد نواز انجم انعقاد پذیر ہوا۔ اجلاس میں نائب ناظم پنجاب انار خان گوندل، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی، صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ طاہر مقصود سمیت تحریک منہاج القرآن اس کے جملہ فورمزاور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احمد نواز انجم نے کہا کہ اس کرپٹ نظام کے تحت امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ غریب کش نظام کو سمندر برد کئے بغیر تبدیلی کسی صورت ممکن نہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 23 دسمبر مینار پاکستان کے خطاب میں جو باتیں کیں تھیں وہ آج پوری قوم کو پوری ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک نے اس کرپٹ نظام کے تحت ہونے والے الیکشن اور الیکشن کمیشن کا چہرہ بے نقاب کر کے پوری قوم کے سامنے رکھ دیا ہے۔ اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ پانچ سال مزید انہی کرپٹ لٹیروں اور چوروں کو اپنا لیڈر بنائے رکھنا ہے یا اس نظام سے نجات حاصل کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے پورے ملک میں پرامن دھرنے انٹرنیشنل الیکشن آبزرورز اور نیشنل و انٹرنیشنل میڈیا کو یہ پیغام دیں گے ہم اس کرپٹ نظام کو مسترد کرتے ہیں۔ گوجر خان چونکہ سابق وزیر اعظم کا حلقہ ہے اس لئے اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور اس حوالے سے گوجر خان کا دھرنا تاریخی ہوگا۔ ملک بھر میں منعقدہ تمام دھرنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ طاہر مقصود نے بتایا کہ گوجر خان میں مین بس سٹاپ کے قریب جی ٹی روڈ پر دھرنا دیا جائے گا۔ جس کیلئے تمام تر انتظامی امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ دولتالہ، سوہاوہ اور گوجر خان کا مشترکہ دھرنا گوجرخان میں ہوگا۔

اجلاس میں 11 مئی کے دھرنے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا اور رپورٹ پیش کی گئی۔ 11 مئی کے دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک گوجر خان کے زیراہتمام ہفتے کے تین دن مختلف مقامات پر پروجیکٹر پروگرامز بھی کئے جا رہے ہیں جن سے کافی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top