جاپان: منہاج االقرآن انٹرنیشنل کی مجلس شوریٰ کا اجلاس

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جاپان بھر کی تنظیمات کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت ونعت سے ہوا، اس کے بعد تما م رفقاء و عہدیداران کا تعارف پیش کیاگیا جس کے بعد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ( صدر سپریم کونسل)نے تنظیم کی ضرورت اور اجتماعیت کی اہمیت پر گفتگو کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر جاپان کی نئی مرکزی تنظیم کے عہدیداران کا چناؤ کیا گیا جن میں انعام الحق(صدر)، اصغر بھنڈر(ناظم)، حافظ عبدالمصطفیٰ(نائب ناظم) اور محمدسلیم خان (ناظم مالیات) شامل ہیں۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ مجلس شوریٰ کے صدر صالح محمد افغانی ہوں گے جبکہ NPO جاپان کے نئے ڈائریکٹر شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کے فیصلہ کے مطابق علی عمران ہوں گے۔ تمام فیصلہ جات پر اتفاق رائے کے بعد دعائے خیر کی گئی۔

رپورٹ: اصغر علی بھنڈر

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top