11 مئی کو دھرنا دے کر کراچی سے خیبر اور لاہور سے کوئٹہ تک ساری قوم اس نظام کے خلاف آواز بلند کرے گی، ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 03 مئی 2013ء

ڈاکٹر طاہرالقادری نے گزشتہ روز لندن ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لاقانونیت، غربت، جہالت، کرپشن، جعلسازی، دہشت گردی اور قتل و غارت کے ذمہ دار سیاسی لیڈرز، قومی ادارے اور اخباروں میں شہہ سرخیاں لگوانے کے شوقین بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملی بھگت ہے، سب مل بانٹ کر کھاتے ہیں اور عوام کو وعدوں، قسموں کے شربت پلا کر ہر مرتبہ اگلے پانچ سال کے لیے الو بنا لیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر قادری نے کہا یہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہونے جا رہا ہے کہ 11 مئی کو دھرنا دے کر کراچی سے خیبر اور لاہور سے کوئٹہ تک ساری قوم اس نظام کے خلاف آواز بلند کرے گی جس میں قومی خزانہ لوٹ کر کھا جانے والے اور عدلیہ سے جن کی گرفتاری کے احکامات آَئے تھے اور جنہوں نے عدلیہ پر پتھر برسائے تھے، سب کو الیکشن کمیشن نے مکر و فریب اور قانونی دھاندلی سے سپرفٹ کا سرٹیفکیٹ دے کر اہل قرار دیا ہے اور اب وہ ملک لوٹنے کے لیے دنوں کا انتظار کر رہے ہیں، جس مک مکا سے انہوں نے 18 کروڑ عوام کے سامنے پردے اٹھائے تھے اس معاہدے پر دستخط کر کے سب بددیانت آپس میں مل گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 4 اپریل کو برمنگھم میں "پاکستان اور حقیقی جمہوریت" کے موضوع پر براہ راست خطاب کریں گے جس میں یورپ اور برطانیہ میں مقیم ہزاروں تارکین وطن پاکستانی شرکت کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top