عرفان القرآن اسلامک سینٹر بلال کالونی بند روڈ میں عرفان العقائد کورس کا آغاز

مورخہ: 02 مئی 2013ء

مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن ویمن لیگ واہگہ ٹاون کے زیراہتمام عرفان القرآن اسلامک سینٹر بلال کالونی بند روڈ میں 2 مئی 2013 کو بنیادی اسلامی عقائد کی پختگی کے لیے عرفان العقائد کورس کا آغاز کیاگیا ہے۔

کورس میں مرکزی ناظم عرفان العقائد کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی، ان کے علاوہ ناظمہ واہگہ ٹاون رخسانہ اسلم، نائب ناظم واہگہ ٹاؤن ثناء حفیظ، ناظمہ دعوت واہگہ ٹاون اے روبی بابر، ناظمہ تربیت واہگہ ٹاون اے کلثوم طفیل، نائب ناظمہ تربیت واہگہ ٹاون اے عاصمہ صغیر، ناظمہ نشرواشاعت واہگہ ٹاون اے عائشہ امتیاز، ناظمہ مالیات واہگہ ٹاون اے راحیلہ شاہد نے شرکت کی۔

یہ کورس بھی نظامت تربیت نے باقی کورسز کی طرح ملک بھر میں یونٹ سطح تک پھیلانے کا عزم کر رکھا ہے اور اس وقت تک کئی جگہوں پریہ کورس جاری ہوچکاہے اس کورس میں بنیادی اسلامی عقائد کی تعریفات، شرعی حکم اور ہر عقیدے پر چار چار قرآنی آیات اور صحاح ستہ سے چار چار احادیث نصاب میں شامل کی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ کلاس کے دوران ہی حفظ کرنے کا طریقہ اس کورس میں اپنایا گیا ہے۔ امید ہے کہ کورس کو پڑھنے کےبعد مسلکی اختلاف میں کمی آئے گی اور درست تعلیمات کی طرف عوام الناس کا رحجاں پڑھے گا۔

رپورٹ: محمد وسیم جٹ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top