پاکستان غرباء پارٹی کا الیکشن 2013 کے بائیکاٹ کا اعلان

مورخہ: 10 مئی 2013ء

پاکستان غرباء پارٹی کی پاکستان عوامی تحریک کے ملک بھر میں ہونیوالے پرامن دھرنوں کی مکمل حمایت
کارکنان پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں شرکت کریں۔ ممتاز حسین نیازی

پاکستان غرباء پارٹی کے چیئرمین ممتاز حسین نیازی نے کہا ہے کہ پچھلے 65 سالوں سے پاکستان کو لوٹنے والے نااہل سیاستدان قو م کے مجرم ہیں اور ملک کو اس حالت تک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔ موجودہ نظام انتخاب کے تحت 11 مئی کو ہونیوالے ہونے والے الیکشن سابقہ الیکشن کے نتائج کا ایکشن ری پلے ہو نگے اور تبدیلی کے نعرے لگانے والے بھی کرپٹ نظام کی گرد میں گم ہو کر قوم میں مزید مایوسی پھیلائیں گے۔ اس لئے پاکستان غرباء پارٹی الیکشن 2013 کے مکمل بائیکاٹ اور موجودہ عوام دشمن نظام انتخاب پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ملک بھر سے قومی و صوبائی حلقوں سے الیکشن 2013 سے دستبرداری کا اعلان کرتی ہے۔ پاکستان غرباء پارٹی کے امیدوار اس کرپٹ نظام انتخاب کا حصہ بن کر ملک کو کمزور کرنے کے جرم میں شریک نہ ہونگےَ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے20 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات صاف، شفاف اور غیر جانبدرانہ نہیں ہو رہے، الیکشن کے نتائج ہمارے موقف کی سچائی عوام کے سامنے لے آئیں گے۔ اس لئے پاکستان غرباء پارٹی پاکستان عوامی تحریک کے الیکشن ڈے پر ملک بھر میں ہونیوالے پرامن دھرنوں کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غرباء پارٹی کے قائدین اور لاکھوں کارکنان ملک بھر میں پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں شریک ہو کر کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف احتجاج کریں گے۔ لاہور میں ہونیوالے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت کرنیوالے پاکستان غرباء پارٹی کے جلوس کی قیادت ممتاز حسین نیازی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھنے کا واحد راستہ موجودہ نظام انتخاب کو کلی طور پر مسترد کرنا ہے ۔موجودہ کرپٹ نظام کو بچانے کیلئے الیکشن کمیشن اور کرپٹ مافیا ایک ہو چکے ہیں مگر ہم پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ مل کر اس سازش کو ناکام بنا کر دم لیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top