پاکستان عوامی تحریک کے کامیاب دھرنے کرپٹ نظام سیاست کے منہ پر طمانچہ ہیں: فاروق بٹ

مورخہ: 12 مئی 2013ء

اسلام آباد کے دھرنے میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کر کے ڈاکٹر طاہرالقادری کے موقف کی تائید کر دی: غضنفر کھوکھر
وقت آنے والا ہے جب ملک میں نظام تبدیل ہوگا اور عوام حقیقی پاکستان میں سکھ کا سانس لیں گے۔
ن لیگ کی جیت کوئی حیران کن بات نہیں بلکہ یہ مک مکا کے تحت ان کو باری دی گئی ہے: انصار ملک

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر فاروق بٹ، جنرل سیکرٹری غضنفر کھوکھر اور آرگنائزر انصار ملک نے اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کی کامیابی پر کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال پر کامیاب دھرنے کرپٹ نظام سیاست کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میڈیا سیل میں عوامی تحریک کے کارکنان کے اعزازمیں دی جانے والی ٹی پارٹی کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے 300 سے زائد شہروں اور مقامات پر عوام نے بڑی تعداد میں پاکستان عوامی تحریک کے تحت فرسودہ نظام انتخاب کے خلاف پولنگ سٹیشنوں سے دور بڑی تعداد میں دھرنے دے کر ڈاکٹر طاہرالقادری کے موقف کی تائید کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں حقیقی تبدیلی آ کر رہے گی اور اس انقلاب کی قیادت ڈاکٹر طاہرالقادری کریں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جو کہا سچ ثابت ہوگیا ہے۔ آج وہی کرپٹ عناصر، بنک ڈیفالٹرز اور جعلی ڈگری ہولڈرز ایک بار پھر سے عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے پارلیمنٹ میں پہنچ گئے ہیں یہ لوگ کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے اور عوام جان جائیں گے کہ یہ نظام غریب عوام کے مسائل کے حل میں رکاوٹ ہے اور چندخاندانوں کی عیاشیوں کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی جیت کوئی حیران کن بات نہیں بلکہ یہ مک مکا کے تحت ان کو باری دی گئی ہے۔ موجودہ فرسودہ نظام انتخاب غیر حقیقی اور غیر جمہوری ہے اس نے عوام کو سوائے بھوک افلاس، بے روزگاری، دہشت گردی اور عدم تحفظ کے اور کچھ نہیں دیا۔ اس نظام کے تحت ہونیوالے الیکشنوں سے تبدیلی کبھی نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو انتخابی نتائج کے بعد تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتیں دھاندلی کا واویلا کر رہی ہیں۔ ہر جماعت کہ رہی ہے کہ ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی اور ہمارے ووٹ بنک پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top