یونان: انتخابی نظام کی تبدیلی کے بغیر الیکشن بے معنی ہیں۔ غلام مرتضی قادری

مورخہ: 10 مئی 2013ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے 11 مئی کو پورے پاکستان میں انتخابی نظام کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔اسی تسلسل میں پوری دنیا میں منہاج القرآن کی تنظیمات نے سفارتخانوں کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی تنظیم نے مورخہ 10 مئی2013 کو ایتھنز(یونان) میں پاکستانی سفارتخانہ میں صدر رانا وقار احمد خاں اور ناظم غلام مرتضی قادری کی صدارت میں سیکرٹری سفارتخانہ پاکستان شفقت اللہ خان سے ملاقات کی اور منہاج القرآن کا موقف اور مراسلہ پیش کیا، جس میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات پر منہاج القرآن کے تحفظات اور اعتراضات بھی شامل تھے۔ بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے غلام مرتضی قادری نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ چور، ڈاکو، ڈیفالٹرز اور جعلی ڈگری ہولڈرزکو الیکشن کی اجازت دے کر قانون کا مذاق اڑایا گیا ہے اور انتخابی نظام کی تبدیلی کے بغیر الیکشن بے معنی ہوں گے۔

رپورٹ: مرزا امجد جان

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top