گوجر خان: منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ

مورخہ: 27 مئی 2013ء

گوجر خان: منہاج ایجوکیشن سوسائٹی جہلم زون کے زیراہتمام گزشتہ روز ایک ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد منہاج ماڈل سکول گوجرخان میں کیا گیا۔ جس میں بطور مہمان خصوصی ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی شاہد لطیف قادری نے شرکت کی۔

ٹریننگ ورکشاپ میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی لاہور عمران بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی جہلم زون خادم حسین، ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی حلقہ PP-4 دولتالہ چوہدری محمد اسحق، ناظم میڈیا تحریک منہاج القرآن گوجرخان عبدالستار نیازی اور صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرخان حافظ غلام مجتبی نے خصوصی شرکت کی۔

ٹریننگ ورکشاپ میں محترم عمران بھٹی نے ٹیچرز کو تعلیم دینے کے مختلف پہلووں سے متعارف کرایا اور پریکٹیکل Activities کروائیں۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد لطیف قادری کا کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن نے آج تک اپنے وسائل سے بڑھ کر تعلیمی میدان میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

تحریک منہاج القرآن نے تعلیم کیلئے اپنا علیحدہ سلیبس متعارف کرایا اور ذہنوں کو اسلام سے آگاہی کیلئے پہلی مرتبہ اسلامیات جیسے اہم مضمون کا سلیبس لازمی قرار دیا ہے۔

تحریک منہاج القرآن نے ایک کمسن بچے میں اپنی زندگی میں حقیقی تبدیلی کا شعور بیدار کیا ہے۔ ٹریننگ ورکشاپ میں منہاج القرآن ماڈل سکول تھاتھی، بیول، جبوکسی اعوان، اسلامپورہ جبر، گلیانہ، مانکیالہ مسلم سے ٹیچرز نے شرکت کی۔

رپورٹ: عبدالستار نیازی (ناظم میڈیا تحریک منہاج القرآن گوجرخان )

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top