مسلمان خاتون کے لیے سیدہ کائنات حضرت فاطمہ علیھا السلام رول ماڈل ہیں۔ نوشابہ ضیاء

مورخہ: 30 مئی 2013ء

آج مسلمانوں کی پسماندگی اور زوال کی وجہ اپنی اسلامی اقداروروایات سے روگردانی ہے
مسلمان عورت کے اسلامی اقدار و روایات کا امین بننے سے ہی حقیقی اسلامی معاشرہ معرض وجود میں آسکے گا

منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ نوشابہ ضیاء نے کہا کہ آج مسلمانوں کی پسماندگی اور زوال کی وجہ اپنی اسلامی اقدار و روایات سے روگردانی ہے۔ آج ماؤں نے اپنے بچوں کی تربیت خود کرنے کی بجائے انہیں الیکٹرانک میڈیا کے سپرد کر دیا ہے جو عمومی طور پر اسلام دشمن ہاتھوں میں ہے اور جو اسلامی اقدار کا جنازہ نکال رہا ہے۔ فحش اور غیر اسلامی چینلز اپنے پروگراموں کے ذریعے نئی مسلمان نسل کو اسلامی روایات اور اقدار سے بہکا کر غیر اسلامی اقدار و روایات کا رسیا بنا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے نئی نسل اسلام سے عملاً دور ہوتی جا رہی ہے۔

وہ منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ سے آئے ہوئے خواتین وفد سے گفتگو کر رہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان خاتون کے لیے سیدہ کائنات حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا رول ماڈل ہیں مگر موجودہ دور میں اسلامی کلچر سے بے بہرہ مسلم خاتون فحاشی اور عریانی کا شکار ہو چکی ہے اور غیر اسلامی کلچر کو اپنانے کی وجہ سے آج مسلم اور غیر مسلم عورت میں تمیز کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ آج مسلمان عورت خود کو اسلامی اقدار و روایات کی امین بنائے تبھی یہ معاشرہ ایک حقیقی اسلامی معاشرے میں تبدیل ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھر کے سربراہ مرد کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنی بہن، بیٹی، ماں یا بیوی کو اسلامی اقدار کا امین بنائے اور فیشن کے نام پر ہونے والی عریانی اور فحاشی کو اپنے گھر سے ختم کرے تا کہ آج کی عورت اسلامی اقدار و روایات کی پابندی کرنے والی بن سکے اور ہمارا یہ معاشرتی بگاڑ دور ہو سکے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top