گوشہ درود کی پُر شکوہ عمارت منارۃ السلام کا تصویری منظر

تحریک منہاج القرآن پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بے پناہ نوازشات ہیں۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ان کرم نوازیوں میں سے سب سے بڑی کرم نوازی تحریک کے مرکز پر قائم گوشہء درود ہے۔ گوشہء درود حرمین شریفین کے بعد زمین پر وہ مقام ہے جہاں چوبیس گھنٹے سال کے 365 دن ہر لمحہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے نذرانے پیش کیے جاتے ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یکم دسمبر 2005ء کو اس گوشہء درود کا افتتاح فرمایا۔ اُس وقت سے تاحال اس گوشہء درود سے درود و سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔ دنیا بھر سے افراد 10 دنوں کے لیے گوشہء درود میں گوشہ نشینی کے لیے حاضر ہوتے ہیں، دن بھر روزہ رکھتے ہیں اور 24 گھنٹے مسلسل آقا علیہ الصلوۃ و السلام کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کرتے ہیں۔ گوشہ دورد میں شرکت کرنے والوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے خصوصی سندِ شرکت بھی پیش کی جاتی ہے۔ جب سے گوشہء درود کا آغاز ہوا بغیر کسی تعطل کے مسلسل دور دراز سے ہزاروں افراد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مہمان بن چکے ہیں اور کئی خوش نصیب اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔

گوشہء درود کی پُر شکوہ عمارت

تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دفتر میں ابتدائی طور پر گوشہء درود کا آغاز کیا گیا۔ بعد ازاں مولانا روم رحمۃ اللہ علیہ کے روضہ مبارک کے ماڈل پر گوشہء درود کی پر شکوہ عمارت (منارۃ السلام) کی تعمیر شروع ہوئی جو اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ یاد رہے کہ گوشہٴ دوود کی اس عمارت "منارۃ السلام" کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ربیع الاول (2006) میں اپنے دست مبارک سے رکھا جبکہ تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز 18 جون 2007ء کو کیا گیا۔ یہ تعمیراتی کام ماہر انجینئروں کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔ منارۃ السلام کے ساتھ صفہ ہال بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

منارۃ السلام کا خوبصورت اندرونی و بیرونی منظر


منارۃ السلام (گوشہء درود) بلڈنگ کا پرشکوہ فضائی نظارہ



منارۃ السلام (گوشہء درود) کی مشرقی سمت کھلنے والی کھڑکیوں کا اندرونی منظر، جس میں لگی خوبصورت ٹائل فن تعمیر کی باریک بینیوں کو پیش کر رہی ہے۔



منارۃ السلام (گوشہء درود) عمارت کا اندرونی زاویہ، جس میں اسم محمد نمایاں ہے۔



منارۃ السلام (گوشہء درود) کے اندر جنوبی سمت کے دروازے اور دیوار پر درود منہاج نمایاں ہے، عمارت کے 4 دروازے اور 8 کھڑکیاں ہیں، جن پر لکڑی اور شیشے کا کام کیا گیا۔



منارۃ السلام (گوشہء درود) کی تین کھڑکیاں اور مشرقی سمت کا دروازہ نمایاں نظر آ رہا ہے۔ چھت کے دالانوں میں قرآنی آیات کندہ کی گئی ہیں۔ عمارت کا تعمیراتی نقشہ ترکی (قونیہ) میں موجود مولانا روم کے مزار سے لیا گیا۔



درود منہاج منارۃ السلام (گوشہء درود) کی پہچان ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 2006ء میں عمارت کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔



منارۃ السلام (گوشہء درود) کی مغربی سمت کھلنے والی کھڑکی کا خوبصورت منظر



منارۃ السلام (گوشہء درود) کی مغربی سمت کا منظر، چھت پر اسماء حسنیٰ نمایاں ہیں۔ گوشہء درود بلڈنگ کا افتتاح 19 رمضان المبارک کو متوقع ہے۔



چھت پر قرآنی آیات کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ٹائلوں پر لکھے ہیں۔ عمارت کا ڈیزائن اور مینا کاری قدیم اسلامی فن تعمیر کی یاد دلاتی ہے۔



منارۃ السلام (گوشہء درود) کے گنبد کا اندرونی منظر، حیرت انگیز کاری گری سے تیار ہونے والے فانوس نما گنبد کے اندر گہرے آسمانی رنگ کے 48 "سن گلاس" نصب ہیں۔ دن کے اوقات میں سورج کی روشنیاں چھن چھن کر اندر داخل ہوتی ہیں۔



مرکزی دروازے کا بیرونی منظر، جس پر لکڑی کے کام کی کاری گری نمایاں ہے۔


گوشہء درود کی ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لیے کلک کریں

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top