سمندر پار پاکستانی تبدیلی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ موجودہ نظام کو سمجھتے ہیں۔ شیخ زاہد فیاض

نظام انتخابات میں ریفارمز کے یک نکاتی ایجنڈا پر پوری قوم کو متفق ہو نا ہو گا
شیخ زاہد فیاض کا یورپ کے تنظیمی دورہ سے واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پر کارکنوں سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی وطن عزیز کے معاشی، سیاسی حالات اور عوام کی حالت زار پر ایک مرتبہ پھر تشویش میں مبتلا ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ انتخابات سے قبل تبدیلی کی امید رکھنے والے لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں کا جوش ٹھنڈا پڑتا جا رہا ہے اور وہ نجی محفلوں میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی نظام انتخاب کے خلاف مؤثر اور سنجیدہ کاوشوں کے قائل ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ فقرہ زبان زد عام ہے کہ ‘‘ڈاکٹر طاہر القادری انتخابات سے قبل نظام کی تبدیلی کے حوالے سے جو کہتے تھے وہ درست ثابت ہواہے’’۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپ کے ایک ماہ کے تنظیمی دورہ سے واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پر کارکنوں سے خطاب اور صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار بسنے والے پاکستانی وطن عزیز میں لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بدترین دہشت گردی کے تسلسل پر بہت زیادہ دل گرفتہ ہیں اور وہ پاکستان میں تبدیلی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ موجودہ نظام کو سمجھنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام انتخابات میں ریفارمز ہی وہ یک نکاتی ایجنڈا ہے جس پر پوری قوم کو متفق ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مصر کی عوام نے سیاسی بالغ نظری کا ثبوت دیتے ہوئے دو مرتبہ تبدیلی کو ممکن کر دکھایا ہے۔ پاکستانی عوام کو بھی اپنے فیصلے خود کرنا ہو نگے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top