پاکستان: بیرون ممالک سے مختلف تنظیمی عہدیداروں کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد

مورخہ: 20 جون 2013ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی بیرون ممالک تنظیمات کے مختلف تنظیمی عہدیداروں نے ماہ جون میں مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا جن میں جرمنی، امریکہ اور دیگر ممالک کے تنظیمی عہدیداران شامل تھے۔

مورخہ 20 جون 2013ء بروز جمعرات منہاج القرآن انٹرنیشنل (برلن، جرمنی) کے صدر فیض احمد نے اپنے بھائی کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ نظامت امورخارجہ کے ذمہ داران نے انہیں مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات اور ذمہ داران سے ملاقات کرائی۔مرکز کے دورہ کے بعد معزز مہمانوں نے کچھ وقت گوشہ درود میں گذارا۔ بعد ازاں نظامت امورخارجہ کی طر ف دیئے گئے پرتکلف کھانے کی تقریب میں صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور ناظم امورخارجہ جی ایم ملک شریک ہوئے۔ فیض احمد نے کھانے کے دروان برلن، جرمنی میں مشن کے فروغ کے لئے اپنی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور بعض درپیش مسائل کا ذکر کیا۔ جی ایم ملک (ناظم امورخارجہ) نے فیض احمد کو تنظیمی امور پر ہدایات دیں اور مزید منظم اور بہتر انداز میں مشن کے فروغ کے لئے حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ اختتام پر فیض احمد ( صدر برلن، جرمنی) نے نظامت امورخارجہ کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

مورخہ 24 جون 2013ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل (جارجیا، امریکہ) کے صدر محمد زکریا فاروق نے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا جو ان دنوں پاکستان آئے ہوئے تھے۔ ناظم امور خارجہ جی ایم ملک نے انہیں اپنے سٹاف کے ساتھ مرکزی گیٹ پر خوش آمدید کہا اور دفترمیں خصوصی نشست کا اہتمام کیا۔

محمد زکریا فاروق کو مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات اور دفاتر کا وزٹ کرایاگیا۔گوشہ درود کی بلڈنگ کا وزٹ کرنے اور بعد ازاں گوشہ نشین معتکف حضرات کے ساتھ کچھ وقت گذارنے کے بعد نظامت امورخارجہ کے دفتر میں ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیاگیا۔محمد زکریا فاروق نے مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ شعبہ جات کا دورہ کرنے اور سٹاف سے ملاقات کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقینا مرکزی سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے جملہ احباب کی طبعیت اور اخلاق سے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تربیت کا عکس نظر آریا ہے ہر فرد انتہائی مخلص، ملنسار اور خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے دیکھا ہے کہ ہر فرد اپنی ذمہ داریاں انتہائی ایمانداری سے سرانجام دے رہا ہے۔

محمد زکریا فاروق کو کھانے کے بعد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عظیم منصوبہ آغوش کا وزٹ کرایا گیا جسے دیکھ کر انہوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔بعد ازاں منہاج یونیورسٹی بوائزا ینڈ گرلز کے کیمپس کا دورہ اور قدوۃ الاولیاء پیر سیدطاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی کے مزار مبارک پر حاضری دی۔ بعد نماز عشاء معزز مہمان نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والی انٹرنیشنل محفل شب برات میں بھی خصوصی شرکت کی جس میں با نی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے خصوصی خطاب اور دعا کی۔

مورخہ 02 جولائی 2013 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے نائب صدر ڈاکٹر منصور احمد میاں مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے۔ نظامت امورخارجہ کے سٹاف کے ساتھ ملاقات اور مختلف تنظیمی امور پر ڈسکشن کے بعد انہوں نے امریکہ میں تنظیمی امورکے بارے میں رپورت پیش کی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر منصور احمد میاں سکالرز آن لائن پروگرام کے بانی ہیں اورامریکہ میں اپنے گھر سے اس پروگرام کا آغاز کیا جو اب امریکہ کی 20 سے زائد جگہوں پر ان کی نگرانی میں جاری ہے۔ ڈاکٹر منصور احمد میاں نے نظامت امورخارجہ کی طرف سے مختلف امور میں فوری رسپانس کی تعریف کی اور مرکز کی طرف سے بھر پور تعاون پر ناظم امورخارجہ جی ایم ملک کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ:محمد وسیم افضل

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top