عید کے فوراً بعد پاکستان عوامی تحریک تبدیلی نظام کیلئے ملک گیر’’عوامی بیداری شعور مہم‘‘ کا آغاز کرے گی۔ مصطفی حسین خان

ڈاکٹر طاہرالقادری کی باتیں قوم کے محفوظ مستقبل کے لئے ایک زندہ مثال ثابت ہوئیں اس کا کریڈٹ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو ہی جاتا ہے
مظلوم عوام کی داد رسی کے لئے عوامی داد رسی سیل قائم کئے جائیں گے

پاکستان عوامی تحریک میڈیاسیل کے انچارج مصطفی حسین خان نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی کیلئے پاکستان عوامی تحریک عید کے فوراً بعد ’’عوامی بیداری شعور مہم‘‘ شروع کرے گی۔ پاکستان عوامی تحریک کی ممبر سازی مہم کا آغاز رمضان کے فوراً بعد انقلابی بنیادوں پر کیا جائے گا، جس میں ایک کروڑ افراد کو پاکستان عوامی تحریک کا ممبر بنایا جائے گا۔ پاکستان عوامی تحریک پولیس اور بیورو کریسی کے مظالم کے خلاف تحصیلی اور ضلعی سطح پر عوامی داد رسی سیل قائم کر کے مظلوم عوام کی دادرسی کرے گی۔ حکومت نے ایک ماہ کی کارکردگی میں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں اور آئی ایم ایف کی شرائط کا طوق عوام کے گلے میں ڈال دیا گیا ہے۔ لوڈ شیڈنگ کا عذاب جوں کا توں ہے اور بجلی، پٹرول کے نرخ آسمان سے باتیں کر نے لگے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک عوامی مسائل کی نہ صرف نشاندہی کرتی رہے گی بلکہ ان کے حل کیلئے حکومت پر دباؤ بھی بڑھائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میڈیا سیل میں عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات کے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میڈیا کا ہے میڈیا آج آزاد ہے اور آزاد میڈیا حکمرانوں کے سیاہ کارناموں کا پردہ عوام کے سامنے چاک کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ میڈیا نے 23 دسمبر سے 17 جنوری تک پوری دنیا کو پاکستان کے سیاست دانوں کی حقیقت سے آگاہ کیا اور بتا دیا کہ حقیقت کیا ہے ڈاکٹر طاہرالقادری کی کی ہوئی ہر بات جو میڈیاکے ذریعے پوری قوم نے سنی اور دیکھی آج پوری قوم جان چکی ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی باتیں ملک و قوم محفوظ مستقبل کے لئے ایک زندہ مثال ثابت ہوئیں۔ اس کا کریڈٹ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو ہی جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے نظام انتخاب کی تبدیلی کی جو جدوجہد کی تھی وہ درست تھی اور ملک و قوم کا مستقبل نظام کی تبدیلی کے بغیر کبھی روشن نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا یہ حال ہے کہ 18, 18 گھنٹے غریب عوام گرمی کے دوزخ میں جل رہے ہیں۔ گزشتہ حکومت کے دور میں انڈسٹری کو 4 دن بجلی ملتی تھی جبکہ اب دو دن بجلی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں اور ٹیکسوں کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔ دہشت گردی کا عفریت روزانہ درجنوں افراد کو نکل رہا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top