تحریک منہاج القرآن کراچی کے رہنما رضوان قریشی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بس حادثے میں شہید ہو گئے

تحریک منہاج القرآن کے رہنما اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عرس میں شرکت سے واپس آ رہے تھے کہ تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی۔
بس ڈرائیور ایک دوسرے کو اوورٹیک کر رہے تھے، ڈرائیور بس سمیت فرار، زخمیوں کو سول ہسپتال جامشورو منتقل کر دیا گیا۔ پولیس

سیہون (نمائندہ ایکسپریس) سیہون کے قریب حضرت لال شہباز قلندر کے عرس میں شرکت بعد واپس جانے والے زائرین کی کار کو حادثے میں تحریک منہاج القرآن کے ضلعی و سطحی کراچی کے نائب ناظم، ان کی اہلیہ اور ان 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے اور 3 افراد زخمی ہوئےہیں۔ حادثے کے عینی شاہد اور سن تھانے کے ہیڈ کے قریب انڈس ہائی وے شالمانی اسٹاپ پر تیز رفتار بس سامنے سے حضرت لال شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے بعد واپس جانے والی کار سے ٹکرا گئی۔ جان بحق ہونے والوں میں تحریک منہاج القرآن ڈسٹرک سنٹرل کراچی کے نائب ناظم رضوان قریشی، ان کی اہلیہ قرۃ العین، ان کے بچے 6 سالہ حبیبہ، 4 سالہ ہانیہ، ڈیڑھ سالہ حسین، خواہرہ نسبتی منیرہ، اس کا بیٹا ڈیڑھ سالہ محمد حسین اور رضوان قریشی کے دوست طاہر شامل ہیں۔

حادثے میں کار ڈرائیور محمد اسلم کھوکھر، رضوان قریشی کی بیٹی دانیہ اور منیزہ کی بیٹی زینب زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سیہون عرفان علی بھٹی جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ حیدرآباد سے ایدھی سینٹر کے انچارج معراج بھی جائے حادثہ پہنچے۔ لاشیں ایدھی ایمولنس کے ذریعے سن کے ہسپتال اور زخمیوں کو سول ہسپتال جامشورو منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جامشورہ سے سیہون جانے والی 2 بسیں نمبر C2757 اور JB3986 ایک دوسرے کو اور ٹیک کر رہی تھیں، اسی دوران ایک بس سامنے سے آنے والی کار نمبرAWG 476 سے ٹکرا گئی۔حادثہ کے بعد ڈرائیور بس لے کر موقع سے فرار ہو گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top