عوام کو حقوق کا شعور دلانا ہمارا مشن ہے، بشارت عزیز جسپال

غربت کی بجائے غریب ختم کرنے کی عوام کش پالیسی کو فی الفور ختم کیا جائے
بشارت عزیز جسپال کی پاکستان عوامی تحریک پنجاب کی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس سے گفتگو

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال نے کہا ہے کہ مہنگائی، غربت اور لوڈشیڈنگ عوام پر عذاب بن کر مسلط ہیں۔ حکومت کی طرف سے غربت کے خاتمہ کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی سامنے نہیں آئی۔ غربت کی بجائے غریب ختم کرنے کی عوام کش پالیسی کو فی الفور ختم کیا جائے اور حکومت اپنے اضافی اخراجات کو کم کر کے عوام کو ریلیف دے۔ ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ گذشتہ روزپاکستان عوامی تحریک پنجاب کی مجلس عامہ کے اہم اجلاس سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ساجد بھٹی، عاقل ملک اورجواد حامد بھی موجود تھے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزد وروں کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کیا جائے ان کو طبی اور فنی سہولتیں دی جائیں۔ عوام کو حقیقی ریلیف اس وقت نصیب ہو گا جب نظام تبدیل ہو گا۔ موجودہ نظام نے غربت کی بجائے غریب کا خاتمہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں مزدور، کسان، غریب عوام اورخواتین کو تحفظ حاصل ہو اورعوام کی فلاح و بہبود ہو اور انسانی اقدار پروان چڑھیں۔

بشارت عزیز جسپال نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک استحصالی نظام کے خاتمے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے جس سے انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو حقوق کا شعور دلانا ہمارا مشن ہے۔ عوام کو اپنے حقوق کا پتہ نہیں اور نہ ہی انہیں حاصل کرنے کا شعور ہے۔ اسلئے ہم پسے ہوئے طبقے میں تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ بیدار کر رہے ہیں جہالت کے خاتمے کے بغیر کسی مثبت تبدیلی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top