انبیاء کرام علیہم السلام کی مخالفت میں ہمیشہ استحصالی اور وڈیرہ نما طبقہ رہا۔ علامہ محمد فیاض احمد قادری

تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

اس موقع علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے ''مقصد بعثت انبیا علیہم السلام'' کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء جب بھی مبعوث ہوئے تو مظلوم اور نادار لوگ ان کے ساتھ تھے جبکہ استحصالی اور بدمعاش اور وڈیرہ نما طبقہ ہمیشہ مخالفت میں ہوتا تھا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرعون کے استحصالی نظام سے ٹکر لی۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے نمرود کو للکارا اور لوگوں کو ان کے مظالم سے نجات دلائی۔

انہوں نے کہا کہ انبیاء علیہم السلام باطل، طاغوتی، استحصالی اور غریب کش نظام کے خلاف نبرد آزما ہوئے۔ آج کے دور میں تحریک منہاج القرآن رسول نما تحریک بن کر ابھری ہے جو استحصالی، یزیدی، فرعونی، نمرودی اور طاغوتی طاقتوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب مصطفوی انقلاب کا سویرا سر زمین پاکستان پر طلوع ہو گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top