نفس پر اگر باطل کی حکومت ہو تو انسان گناہوں میں ملوث ہو جاتا ہے۔ علامہ محمد رضا قادری

تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری احمد رضا نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں قاری صفدر علی چشتی نظامی نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔

درس قرآن سے علامہ محمد رضا قادری نے رمضان اور تزکیہ نفس کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفس پر اگر باطل کی حکومت ہو تو انسان گناہوں میں ملوث ہو جاتا ہے اور اگر نفس پر حق کی حکومت ہو تو انسان نیک و کاروں میں شامل ہو جاتا ہے۔ نفس کے وزراء دھوکہ دہی، حرص، طمع، لالچ، دہشت گردی، انتہا پسندی ہیں۔ نفس پر قابو پانے کیلئے اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کو تزکیہ نفس کے طور پر ہمارے لیے بھیجا ہے۔ روزہ انسان کو ایک خاص وقت تک کیلئے کھانے پینے وغیرہ جیسے جائز کام سے روکے رکھتا ہے جس سے انسان کی بقیہ زندگی کے معاملات میں بھی مدد ملتی ہے۔

تقریب میں موجود مرد و خواتین نے بارش کے باوجود خطاب کو دلجمعی سے سماعت کیا۔ پروگرام کے اختتام پر اللہ کے حضور دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top