حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے اعتکاف کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اعتکاف میں شرکت کیلئے وطن واپس پہنچ گئے
گرم موسم اور برسات کے تناظر میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں
ہزاروں افراد کیلئے سحری و افطاری کا وسیع اور منظم اہتمام ہو گا

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری شہر اعتکاف میں شرکت کیلئے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے زیر انتظام حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے اعتکاف کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں ہیں۔ 100 انتطامی کمیٹیوں کے سربراہان نے گذشتہ روز سربراہ اعتکاف 2013ء شیخ زاہد فیاض کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اپنی اپنی کمیٹیوں کی رپورٹ پیش کی۔ 20 رمضان کو ہزاروں مرد و خواتین الگ الگ جگہوں پر شہر اعتکاف کے مکین بن جائیں گے۔ شہر اعتکاف میں گرم موسم اور برسات کے تناظر میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اعتکاف کی ایڈوانس رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ ہزاروں افراد کیلئے سحری و افطاری کا وسیع اور منظم اہتمام ہو گا۔ شہراعتکاف کی سیکیورٹی کیلئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 2000 رضا کاروں کے علاوہ پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی۔ خواتین کی اعتکاف گاہ کیلئے بھی پولیس کے علاوہ 1000 خواتین رضا کار سیکیورٹی کیلئے مامور ہوں گی۔ گرمی سے بچاؤ کیلئے دیو ہیکل سائز کے پنکھے بھی بڑی تعداد میں شہر اعتکاف میں لگا دئیے گئے ہیں۔ 19 رمضان المبارک تک شہر اعتکاف کی تیاریاں مکمل ہو جائیں گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top