بندوں سے معاملات کی درستگی کا آغاز عید الفطر کی سب سے بڑی خوشی بن سکتی ہے، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 08 اگست 2013ء

آج کے دن اس بات کا عزم کرنا ہوگا کہ ہماری پہلی اور آخری ترجیح ملک کا مفاد ہو
ٹوٹے اور کمزور پڑ جانے والے خونی رشتوں کو بحال اور مضبوط کرنے کا آغاز آ ج سے کرنا ہوگا
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عید الفطر کے بابرکت موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ہمارا گھر اور قوم ایک خاندان کی مانند ہے اس لے گھر کو خوبصو رت اور مستحکم کرنا اور قوم کو خوشحالی اور اعلیٰ اخلاق سے مزین کرنا ہر پاکستانی کا فرض اور ذمہ داری ہے۔ آج کے دن اس بات کا عزم کرنا ہوگا کہ ہماری پہلی اور آخری ترجیح ملک کا مفاد ہو۔ ٹوٹے اور کمزور پڑ جانے والے خونی رشتوں کو بحال اور مضبوط کرنے کا آغاز آ ج سے کرنا ہوگا۔ جو چاہتا ہے کہ اس کے رزق اور عمر میں برکت ہو تو وہ خونی رشتوں کا احترم کرے اور رشتہ داروں سے صلہ رحمی اختیار کرے۔ قرابت داروں میں جو نیک سلوک کا جواب اچھے انداز سے نہ بھی دے اس کے ساتھ بھی تعلقات کو قائم رکھنا اور اس کی معاشی ضرورتوں کا خیال رکھنا مومن کا وطیرہ ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ معاشرے میں پائی جانے والی معاشی ناہمواریوں کے خاتمے کے لیے انفرادی اوراجتماعی سطح پر کام کرنے کاعزم آج کرنا ہوگا۔ دین 90فی صد حقوق العباد کا نام ہے اس لیے بندوں سے معاملات کی درستگی کا آغاز عید الفطر کی سب سے بڑی خوشی بن سکتی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top