شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا گوشہ درود کی عمارت کا افتتاح

مورخہ: 23 اگست 2013ء

گوشہ درود میں چوبیس گھنٹے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پر درود و سلام پڑھا جاتا ہے
قوم کا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کمزور پڑ جانے والے تعلق کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریگا

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دنیا بھر سے آئے ہوئے مشائخ و علمائے کرام کی موجودگی میں ماڈل ٹاؤن میں گوشہ درود کیلئے پایہ تکمیل پانے والی عمارت کا افتتاح کیا۔ جہاں چوبیس گھنٹے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پر درود و سلام پڑھا جاتا ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ مینارۃ السلام حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق و محبت کا مرکز ہے۔ یہاں سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہر لمحہ درود و سلام کے نذرانے پیش ہونگے یہ امت مسلمہ بالخصوص پاکستانی قوم کا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کمزور پڑ جانے والے تعلق کومضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریگا۔ ملک بھر اور بیرون ملک سے آئے ہوئے مشائخ و علماء کرام نے گوشہ درود کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تاریخی کارنامہ قرار دیا۔ تقریب میں ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مرد وخواتین نے شرکت کی۔ عمارت پر لگی ہوئی ٹائلز ترکی سے درآمد شدہ ہیں۔ عمارت اندر اور باہر سے انتہائی خوبصورت، دیدہ زیب اور دلکش منظر پیش کرتی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top