پاکستان میں حقیقی تبدیلی کیلئے عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کے دست و بازو بنیں، محمد آصف سلہریا

مصطفوی انقلاب کے حصول کیلئے کارکن ہفتے میں دو دن مشن کیلئے وقف کردیں۔

پتوکی (تحصیل رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی کوارڈی نیٹر محمدآصف سلہریاایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کیلئے عوام ڈاکٹرطاہرالقادری کے دست وبازوبنیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرڈاکٹرطاہرالقادری کی تمام باتیں 23دسمبرسے لیکر 14 جنوری لانگ مارچ سچ ثابت ہوئی ہیں تو مستقبل میں بھی ان کا کہا ہوا ہر حرف سچ ثابت ہوگا۔ ملک میں دہشت گردی، لاقانونیت، بے روزگاری اور معاشی ناانصافی پہلے سے بڑھ جائے گی اور حکومت کے پاس اس کوکنٹرول کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ لہٰذا عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز کو سمجھے کہ موجودہ تمام مسائل کی جڑ ملک میں رائج کرپٹ انتخابی نظام ہے جسے بدلے بغیر پاکستان میں حقیقی تبدیلی ناممکن ہے۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک تحصیل پتوکی کے تمام کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم نے اپنے قائد کی آواز پاکستان کے گھرگھر تک پہنچانی ہے اور ہرگھر میں ایک بلال رضی اللہ عنہ  اور ایک سیّدہ زینت رضی اللہ عنہا کی طرح کے کارکن پیدا کرنے ہیں اور عوامی تحریک کی تنظیم سازی کو یونین کونسل سے یونٹ اور یونٹ سے ہرگھرمیں ایک یونٹ بناناہوں گے۔ مصطفوی انقلاب کی منزل کے حصول کی خاطر کارکنان کو دن رات محنت کرنا ہوگی اور ہفتے میں کم ازکم دو دن مصطفوی مشن کو دینا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر یونین کونسل میں پروجیکٹر کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات اور انٹرویوز عوام الناس کو دیکھانے کا مکمل بندوبست کیا جائے۔ تاکہ عوام براہ ِراست ہمارے قائد کی آواز سن کر اس قافلہ انقلاب میں ہماری مسافر بنے۔ اس موقع پر محمد ندیم مصطفائی صدر تحریک منہاج القرآن، رانا محمد اشرف ایڈووکیٹ(ناظم ویلفیئر)، ڈاکٹر محمد اکبر (نائب ناظم ویلفیئر)، تنویر حسین منا (ناظم نشرواشاعت)، ڈاکٹر محمد صادق (ناظم تربیت)، حافظ حسن سردار (ناظم دعوت) اور پاکستان عوامی تحریک تحصیل پتوکی کے صدر محمد طیب افضل، سیّد عبدالوحید شاہ (نائب صدر)، محمد عامر رضا (جنرل سیکرٹری)، عابد علی خضر ایڈووکیٹ (ڈپٹی جنرل سیکرٹری)، حافظ غلام حسن (آرگنائزر)، غلام عباس آرائیں (ڈپٹی آرگنائزر)، شاہد محبوب آرائیں (سیکرٹری انفارمیشن)، محمد عاصم شہزاد (سیکرٹری فنانس)، محمد آصف جاوید (سیکرٹری کوآرڈینیشن)، محمد اعجاز آرائیں (نائب صدر)، محمد عباس (ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن)، سیّد سبطین شاہ (صدر یوتھ لیگ)، محمد نقاش قادری (جنرل سیکرٹری یوتھ لیگ)، محمد زبیر (سیکرٹری فنانس یوتھ لیگ) شریک ہوئے۔ اجلاس میں تحصیل پتوکی کی تمام یونین کونسل کے ناظمین اور نائب ناظمین بھی شریک ہوئے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top