اٹک: ایم ایس ایم کا تنظیمی اجلاس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع اٹک کا اہم اجلاس مورخہ یکم ستمبر 2013 کو چوہدری عرفان یوسف کی زیر صدارت قطبہ چوک کامرہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم پاکستان رضی طاہر، ضلعی کورآرڈینیٹر ایم ایس ایم اٹک مجاہد اکبر، صدر ایم ایس ایم کامرہ محمد اویس، نائب صدر ایم ایس ایم اٹک محمد عرفان، جنرل سیکرٹری حسنات احمد کے علاوہ ضلع بھر سے ایم ایس ایم کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع ہر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ ایم ایس ایم مصطفوی انقلاب کو بپا کرنے میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کررہی ہے۔ مصطفوی نوجوان ملک بھر میں ہر طالب علم تک ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام انقلاب پہنچا رہی ہے جس پر ہزاروں طلبہ لبیک کہہ رہے ہیں۔ ہم پاکستان کے استحکام اور حقیقی جمہوریت کی بحالی، تعلیم کے فروغ اور قیام امن کیلئے وہی کردار ادا کرنے کا عزم کرتے ہیں جو قیام پاکستان کے وقت طلبہ نے کردار ادا کیا تھا۔ انقلاب پاکستان کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رضی طاہر نے کہا کہ اس نظام نے ہمیں بیروزگاری، دہشت گردی، مہنگائی، خوف اور تعلیم سے محرومی دی ہے۔ قوم میں یہ شعور اجاگر کرنا ہوگا کہ ان کا حقیقی دشمن یہ نظام سیاست ہے۔ لاشیں اٹھانے والے بازوؤں کی طاقت سے اب نظام کی دیواروں کو مسمار کرنے کی تیاری کرو۔

اجلاس میں طلال شاہ، احسان شاہ، محمد وقاص بھٹی، صدر تحریک کامرہ نصر اللہ، صدر تحریک اٹک محبوب قادری نے بھی شرکاء سے اظہار خیال کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top