مسیحی دنیا کے پیشوا پوپ فرانسس کی امن عالم کی بقا پر مبنی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سہیل احمد رضا

ڈائریکٹر پیس سنٹر لاہور ڈاکٹر جیمز چنن نے کہا ہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے سب سے بڑے پیشوا پوپ فرانسس نے ویٹی کن میں خصوصی طور پر عالمی سطح پر جنگی جنون کی مذمت کرتے ہوئے کیتھولک چرچ کو 7 ستمبر کو روزہ رکھنے اور شام پر غیر ملکی جارحیت کو روکنے کی عالمی طاقتوں سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے شام میں ہونے والے قتل عام کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ سے اجتناب کرتے ہوئے مذاکرات سے امن قائم کیا جائے۔ عالم انسانیت کو جنگ کی تباہ کاریوں سے بچایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیس سنٹر لاہور میں عالمی امن کے قیام کے حوالے سے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فادر مرقس ڈئنیل، فادر پاسکل پولوس، یوئیل بھٹی اور ثبینہ رفعت بھی موجود تھیں۔

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز تحریک منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسیحی دنیا کے پیشوا پوپ فرانسس کے اس پیغام اور امن عالم کی بقا پر مبنی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انسانیت کی دشمن عالمی طاقتیں دنیا کو جنگ کی ہولناکیوں کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں۔ ہمیں جنگ کو روکتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے عالمی امن کو قائم رکھنا اور عالمی طاقتوں کو ان کے ناپاک عزائم میں ناکام بنانا ہو گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top