محمد افضل قادری (منہاجین) کو M.Phil کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد

فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ اسکالر محمد افضل قادری (منہاجین) کو منہاج یونیورسٹی لاہور (MUL) نے M.Phil کی ڈگری دے دی ہے۔ ان کے مقالہ کا موضوع "پاکستان میں اسلامی بینکاری اور اس کا تنقیدی جائزہ" ہے۔ انہوں نے یہ مقالہ ممتاز محقق پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی (ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالا) کی نگرانی میں مکمل کیا۔ اس مقالہ میں اسلامی بینکاری کی اہمیت و ناگزیریت، پاکستان میں اسلامی بینکاری کا آغاز و ارتقاء، اسلامی بینکاری کے لیے نجی سطح پر جدوجہد، پاکستان میں اسلامی بینکاری کے اُصول اور ان کا تنقیدی جائزہ، تمویل (Financing) کے اعتبار سے بینک کی اقسام، پاکستان میں اسلامی بینکاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں، سٹیٹ بینک (SBP) کی طرف سے اسلامی بینکنگ ڈیپارٹمنٹ کا قیام، یورپ کا اسلامی بینکاری کے خلاف پراپیگنڈہ اوراسلامی بینکاری سے متعلق فقہی اشکالات اور ان کا تنقیدی جائزہ جیسے موضوعات زیر بحث لائے گئے ہیں۔

اُنہیں M.Phil کی تکمیل پر بانی و سرپرست اَعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، صدر PAT شیخ زاہد فیاض، امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، جملہ ناظمین، نائب ناظمین و سٹاف ممبران تحریک منہاج القرآن، اَساتذہ منہاج یونیورسٹی اور فرید ملّت رِیسرچ اِنسٹی ٹیوٹ کے اسکالرز نے خصوصی مبارک باد دی ہے اور دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اُن کے علم اور عمل میں برکت عطا فرمائے اور اُنہیں دین اِسلام کی سربلندی اور مصطفوی مشن کے لیے مزید جہد مسلسل اور عمل پیہم کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top