گوجرہ: تحریک منہاج القرآن کا ضلعی ورکرز کنونشن

تحریک منہا ج القرآن گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیرِانتظام ضلعی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن کا آغاز تلاوتِ قرآن ِکریم اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام سے ہوا۔ بعد ازاں تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قائدین نے خطابات کیا۔

کنونشن سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ دنیا کی کو طاقت انقلاب نہیں روک سکتی۔ حکمرانوں کی غلطیاں انہیں جلدخاک چاٹنے پر مجبور کر دیں گی۔ عوام پر مایوسیوں کے گہرے سائے انقلاب کی خبر دے رہے ہیں۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شخص اپنے حقوق کو پہچانے اور اس ظالمانہ نظام کو سمندر برد کرنے کیلئے میدان عمل میں نکل کھڑا ہو۔ وہ دن دور نہیں جب قوم کا بچہ بچہ ڈاکٹرطاہر القادری کی آواز پر لبیک کہتا ہوا ان زر پرستوں اور جاگیرداروں کے محلات پر چڑھ دوڑے گا۔

اس موقع پر 23 دسمبر استقبال قائد، 14 جنوری اسلام آباد لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنے میں شرکت کرنے والے جاں باز کارکنان میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔ کنونشن میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، پاکستان عوامی تحریک، منہاج علماء کونسل، منہاج ویمن لیگ کے قائدین و کارکنان نے بھرپور جوش و جذبے سے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top