کوٹلی (آزادکشمیر): ضلعی ورکرز کنونشن تحریک منہاج القرآن

کوٹلی آزاد کشمیر میں تحریک منہاج القرآن کا عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سابق ناظم تحریک منہاج القرآن کوٹلی ریاست علی قادری نے ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ کنونشن کے مہمان خصوصی نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل احمد نواز انجم اور حافظ محمد یاسر ناظم دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل تھے۔ بیداری شعور کنونشن میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض عابد علی شاہ ناظم تحریک منہاج القرآن کوٹلی نے سرانجام دیئے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احمد نواز انجم نے ایک کروڑ مصطفوی جانثار کارکن تیار کرنے کی مہم اور منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ کے حوالے سے خصو صی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اگر حقیقی تبدیلی چاہتی ہے تو اس فرسودہ نظام انتخاب کے خلاف بغاوت کے لئے کروڑوں کی تعداد میں باہر نکلے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی الیکشن سے پہلے کہی ہوئی ہر بات روز روشن کی طرح سچ ثابت ہوئی، اب ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری ٹھیک کہہ رہے تھے۔

احمد نواز انجم نے کہا کہ قوم کو سمجھنا ہو گا پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ کرپٹ اور اجارہ دارانہ انتخابی نظام ہے، اسے تبدیل کیے بغیر حقیقی تبدیلی نہیں آسکتی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت منہاج القرآن حافظ محمد یاسر نے کہا کہ منہاج القرآن تجدید احیائے دین کی عالمگیر تحریک ہے۔ تحریک منہاج القرآن کی سب سے بڑی پہچان عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اسکا تشخص تبلیغی نہیں انقلابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے شروع ہونے والی بیداری شعور مہم کے ذریعے عوام کو ان کے بنیادی حقوق کا شعور دلایا جا رہا ہے، منہاج القرآن معاشرے سے ظلم و جبر اور ناانصافی کا خاتمہ چاہتی ہے۔

کنونشن میں تحصیل کوٹلی، کھوئی رٹہ، چڑھوئی، نکیال اور سہنسہ کے کارکنان و عہدیداران تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اس عزم کا پختہ ارادہ کیا کہ وہ ایک کروڑ مصطفوی کارکنوں کی تیاری کے لئے ڈاکٹر طاہر القادی کا پیغام و فلسفہ کو ہر فرد تک پہنچائیں گے۔

رپورٹ: عرفان قادری (ناظم نشر و اشاعت منہاج القرآن، آزاد کشمیر)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top