گوجر خان: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک بین الاقوامی و رفاہی تنظیم ہے جومعاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے ہر شعبہ ہائے زندگی میں مدد و تعاون فراہم کررہی ہے۔ بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اکتوبر 1989ء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تعلیم، صحت اور فلاح عامہ کے میدانوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

22 ستمبر 2013ء بروز اتوار کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجرخان میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میڈیکل کیمپ میں مہمان خصوصی غلام صمدانی تھے جو کہ جامعہ الازہر یونیورسٹی مصر سے PHD ہیں اور ویلفیئر کی فیلڈ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کیمپ میں نظامت امور خارجہ کے عہدیداران ندیم احمد اعوان اور میاں محمد اشتیاق نے بھی خصوصی طور پر شرکت کرنی تھی تاہم بعض نجی مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے۔ اس میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر مسعود اور ڈاکٹر کاشف اور دیگر ڈاکٹروں نے 250 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مانکیالہ مسلم کے علاوہ اردگرد کے علاقہ جات موہڑہ، سپیالی، ڈھوک میلم کے مریضوں نے بھی اس فری میڈیکل کیمپ کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے چیف ایگزیکٹو محمد منیر چوہدری، وائس چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر مسز ذکیہ اسد اور ڈائریکٹر وپرنسپل محمد اظہر زاہد قادری کی زیرنگرانی فری چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔

اس فری میڈیکل کیمپ کے جملہ انتظامات اور فری میڈیسن کیلئے خصوصی تعاون صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس اور صدر و بانی منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم محمد نعیم چوہدری نے کیا۔ جوگوجرخان اور اس کے قرب و جوار کے علاقوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل رہتے ہیں۔ انہوں نے بالخصوص مانکیالہ مسلم کی عوام کی فلاح و بہبود اورملک کے مستقبل اور نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے اسلامک سنٹرکی تعمیر کر چکے ہیں اور وہاں سینکڑوں طلباء اور طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ فری میڈیکل کیمپ سے استفادہ کرنے والے لوگوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کی ان کوششوں کو سراہا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپ کا انعقاد دکھی اور بے سہارا افراد کی مدد کے لئے ایک عظیم کارنامہ ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے صدر محمد نعیم چوہدری اس دوران Skype پر آن لائن لمحہ بہ لمحہ ساتھ رہے اور مریضوں سے خطاب بھی کیا۔

محترم مہمان خصوصی غلام صمدانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم میں آ کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اس خواب کو مجسم تعبیر دیکھ رہاہوں کہ سر سید احمد خان نے مسلمانوں کو ایک علی گڑھ دیا تھا میں سوعلی گڑھ ددوں گا۔ اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور انہیں مزید ترقی دے۔ محترم مہمان خصوصی نے محمد نعیم چوہدری اور مقامی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کی کاوشوں کاور صلاحیتوں میں اضافہ فرمائے اور انہیں دین و دنیا کی دولتیں عطا فرمائے۔ آمین

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top