لیہ: عوام گھروں میں بیٹھے رہنے کی بجائے اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے باہر نکلیں، سردار شاکر مزاری کا ورکرز کنونشن سے خطاب

لیہ (10 ستمبر 2013) تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس سے سردار شاکر حسین مزاری (سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب و زونل انچارج ڈیرہ غازیخان) نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا موجودہ استحصالی نظام ایک مخصوص طبقہ کو ہی اقتدار میں لاتا ہے، جس کا ایجنڈا صرف اقتدار، کاروبار اور لوٹ مار ہوتا ہے۔ قوم ذہن نشین کر لے کہ پاکستان کے موجودہ نظام کے تحت 18 کروڑ عوام کو کچھ نہیں ملے گا، کیونکہ ہمارے حکمرانوں کا اقتدار میں آنے کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ وہ حکومت میں آئیں اور ان کے لیے پوری دنیا میں کاروباری مواقع کھل جائیں اور ان کی لوٹ مار میں کوئی رکاوٹ نہ بن سکے۔ اگران کا یہ ایجنڈا پورا ہوتا رہے تو اس کو تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کہہ کر عوام کو بے وقوف بناتی رہتی ہیں۔

سردار شاکر مزاری نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی عوام گزشتہ 65 سالوں سے دو سو خاندانوں کو اپنے خون پسینے سے پال رہی ہے جن کا کام صرف یہ ہے کہ الیکشن کے موقع پر ووٹ دیں اور اپنی قسمت پر روتے رہیں۔ حکمرانوں کے نزدیک 18 کروڑ عوام، اس کے حقوق، قانون اور ملکی مفادات کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام گھروں میں بیٹھے رہنے کی بجائے تبدیلی کیلئے، اپنے حقوق کے تحفظ اور ملک بچانے کیلئے باہر نکلیں اور پاکستان عوامی تحریک کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت کا حصہ بنیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top