جاپان: ماہانہ ختم گیارہویں شریف

ٹوکیو (محمد انعام الحق) مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان، باندوشی اباراکی کین میں مورخہ17 ستمبر 2013 کو ماہانہ ختم گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں گذشتہ دنوں وزیرستان میں دہشت گردی کا نشانہ بنے والے افواج پاکستان کے تینوں جوانوں کے لئے خصوصی طور پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء، مذہبی، سیاسی اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری اللہ بخش نقشبندی کی تلاوت سے ہوا۔ محمد عثمان، محمد وقاص اور رانا امتیاز نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض محمد انعام الحق نے سرانجام دیئے۔فاتحہ خوانی میں پاک فوج کے تینوںشہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔محفل کے شرکاء نے فاتحہ کوانی کا اہتمام کرنے پر منہاج القرآن کے رفقاء کی کارکردگی کو سراہا گیا اور دنیا بھر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سرپرستی میں عالمی امن، دہشت گردی کے خاتمہ، دعوت دین اور سماجی خدمات کو بھی شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔اختتام پر دنیا بھر میں عالمی امن، دہشت گردی کے خاتمہ، جاپان، پاکستان، عالم اسلام کی ترقی، خوشحالی، امن اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top