پیپلز پارٹی بلاول کی سیاسی تربیت کا آغاز اخلاقیات سے کرے، علی عباس

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے سیکرٹری جنرل سید علی عباس بخاری نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے تقریر کو ایک بچے کی توجہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے لاکھوں مداحوں کی قومی سیاسی خدمت اور قربانی کی آج پی پی پی سمیت ہر پاکستانی سیاسی جماعت نے نہ صرف تائید کر رہی ہے بلکہ برملا طور پر اس بات کا بھی اعتراف کر رہی ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جو کہا تھا وہ سچ تھا۔

علی عباس بخاری نے کہا کہ آکسفورڈ کی گلیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے کے منشی نے اس کو کاغذ پر لکھا سبق تو پڑھا دیا لیکن یہ شاید یہ بتانا بھول گیا کہ وہ جس شخصیت کے بارے میں بولنے لگا ہے اسی ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر سرپرستی چلنے والی منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ محترمہ بنیظیر بھٹو نے بھی حاصل کر رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی اپنی عوام میں کھوئی ہوئی مقبولیت کے دوبارہ حصول کے لیے اگر بلاول کو میدان سیاست میں اتارنے کی تربیت دینا ہی چاہتی ہے تو اس کا آغاز اس کی اخلاقی تربیت سے کرے تاکہ عوام کو احساس ہو کہ وہ ایک قومی لیڈر کو سن رہی ہے نہ کہ کسی سٹیج ڈرامے کے کردار کو۔

منہاج القرآن کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ کراچی کو آزاد اور کے پی کے کو پرامن بنانے والے گذشتہ پانچ سال بنک بھرتے رہے لیکن عوامی یا قومی خدمت کے لیے وقت نہیں نکال سکے، اب ان کا کردار پاکستانی سیاست میں ایک مردہ ہاتھی سے بڑھ کر کچھ نہیں رہا کیونکہ گذشتہ حکومت کی صفر کارکردگی اور موجودہ حکومت کے مایوس کن آغاز نے اس ضرورت کو مزید تقویت بخشی ہے کہ پاکستان کے استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے اب نظام انتخاب کی تبدیلی کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے نظام کی تبدیلی کے موقف کو قومی حمایت نوشتہ دیوار ہے جس کو یہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی پڑھنے اور سمجھنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top