مزید حلقوں کی چیکنگ کا کام تنہا نادرہ کے سپرد کرنا بڑی غلطی ہو گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری

  • خود مختار عالمی نیوٹرل کمیشن میں بین الاقوامی این جی اوز، تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندے اور نادرہ کو بھی شامل کیا جائے۔
  • مزید حلقوں کی چیکنگ کا کام تنہا نادرہ کے سپرد کرنا بڑی غلطی ہو گی۔
  • ایسا ممکن ہے کہ نادرہ اپنی ساکھ بحال کر کے بقیہ حلقوں کے نتائج کو درست قرار دے۔
  • 65 سالوں میں مقتدر طبقے نے مثبت تبدیلی کو موخر کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔
  • سابقہ اور موجودہ حکمران ویثرن سے عاری ہیں اور پلاننگ نام کی کوئی شے انہیں چھو کر نہیں گزری۔
  • انقلاب اس دھرتی کا مقدر ہے اس کیلئے تیاری کے مرحلے میں ہیں۔
  • اتنی تاخیر نہیں کریں گے کہ ملک کی کشتی ڈوب جائے یا معاشرہ ناقابل اصلاح بن جائے۔
  • حکومت کو مناسب وقت دیں گے تا کہ عوام "آخری امید" کی کارکردگی بھی دیکھ لیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پنجاب کی مجلس عاملہ سے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top