آرٹیکل 38 کے تحت ریاست ہرشہری کو روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم اور صحت کی فراہمی کی ذمہ دار ہے۔ مصطفی خان

غریب عوام خودکشیاں کر رہے ہیں، غربت سے مارے ہوئے عوام بھوک سے مر رہے ہیں
حکمران پوری قوم کے مجرم ہیں ایسے عوامی نمائندوں کی جگہ پارلیمنٹ میں نہیںب لکہ جیل ہے

پاکستان عوامی تحریک کے انچارج میڈیا سیل مصطفی خان نے کہا ہے کہ ریاست، آئین اور قانون کے ساتھ وفاداری ہر فرد کی ذمہ داری ہے اور اس کے نتیجے میں ریاست بھی آئین کے آرٹیکل 38 کے تحت ہرشہری کو روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم اور صحت کی فراہمی کی ذمہ دار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 1 سے 40 تک عوام کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتے ہیں اور ان میں سے آئین کے آرٹیکل 38 کے تحت ریاست ہر شہری کے بنیادی ضروریات دینے کی پابند ہے۔ اگر حکمران غریب عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہوں تو ایسے حکمران پوری قوم کے مجرم ہیں۔ ایسے عوامی نمائندوں کی جگہ پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ جیل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمیڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، ممبر میڈیا سیل اختر راجہ، مبشر رندھاوا بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ 18 کروڑ عوام کو بنیادی حقوق نہیں مل رہے اور حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں، جبکہ غریب عوام خودکشیاں کررہے ہیں۔ غربت سے مارے ہوئے عوام بھوک سے مر رہے ہیں اور قوم کو تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ غریب ملک کے عیاش حکمران غفلت کی نیندسو رہے ہیں، عوام کے حقوق کو لوٹا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ پوری قوم کو اپنے حقوق کو چھیننے کے لئے اٹھنا ہوگا اور حکمرانوں کے گریبان پکڑ کر ان کو اور اس ظالم نظام کو دریا برد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام سے کبھی تبدیلی نہیں آئے کیونکہ اس نظام کے تحت اختیارات محدود ہاتھوں میں ہیں۔ چار صوبوں کا سٹرکچر قوم کو حقوق دینے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اس لئے ضروت ہے کہ ملک میں 35 صوبے بنائے جائیں تاکہ عوام کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے حقوق کے لئے اٹھنا ہوگا اور جس دن عوام اپنے حقوق کے لئے اٹھیں گے اس دن ملک کا نظام بدل جائے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top