انتخابی نظام بدلے بغیر کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئے گی۔ علامہ عزیز الحسن اعوان

فیصل آباد ( ) منہاج القرآن علماء کونسل کے ضلعی امیر علامہ عزیز الحسن اعوان نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں مگر جمہوریت کے نام پر عوام کے ساتھ جو کچھ کئی دہائیوں سے ہو رہا ہے اس کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انتخابی نظام بدلے بغیر کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئے گی۔ عوام دوبارہ تبھی قوم بنیں گے جب ان کا سیاسی شعور بیدار ہو جائے گا۔ ہم قوم بن گئے تو قائد اعظم کے پاکستان کی تکمیل اسی دن ہو جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈاکٹر محمد یوسف سیالوی، علامہ اختر حسین اسد، علامہ سجاد علی نقشبندی، قاری امجد ظفر، علامہ کرم داد و دیگرضلعی عہدیداران بھی موجود تھے۔ علامہ عزیز الحسن اعوان نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس ملک کے انتخابی نظام کو بدلنے کا جو خواب دیکھا ہے وہ ضرور شرمندہ تعبیر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 2فی صد مقتدر طبقہ جو پاکستان کے چند خاندانوں پر مشتمل ہے اسکی ترجیحات میں عوام نہیں ہیں۔ موجودہ انتخابی نظام کے خلاف وطن عزیز کے تمام طبقوں کو موثر جدوجہد کرنا ہو گی کیونکہ اسکی تبدیلی کے بغیر پٹرول، بجلی، گیس، پانی اور بنیادی اشیائے ضروریہ کا مسئلہ کبھی حل نہ ہو گا اور نہ ہی ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top