آج سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے، وطن عزیز کے ہر طبقے کو حقیقی تبدیلی کیلئے باہر نکلنا ہو گا۔ شیخ زاہد فیاض

شیخ زاہد فیاض کایوم اقبال کے حوالے سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب

66 سال کے سفر کا حاصل یہ ہے کہ آج اقبال کے پاکستان کی نظریاتی اور جغرفیائی سرحدوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ تحفظ و استحکام پاکستان کیلئے ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داریوں کو پہچاننا ہو گا۔ وطن عزیز کے ہر طبقے کو حقیقی تبدیلی کیلئے باہر نکلنا ہو گا۔ اگلی نسلوں کو مستحکم اور خوشحال پاکستان دینے کیلئے نوجوانوں اور طلبہ کو ریاست بچانے کیلئے کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی بیداری شعور مہم ملک میں حقیقی تبدیلی پر منتج ہو گی۔نوجوان ملک بچانے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت میں شامل ہو جائیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے یوم اقبال کے حوالے سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ’’اقبال اور پاکستان‘‘ کے موضوع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر شعیب طاہر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عتیق چوہدری، ہارون ثانی اور عصمت علی کے علاورہ لاہور بھر سے نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ اسلاف کے اصولوں سے انحراف کرنے والے ہجوم کو قوم بن کے کفارہ ادا کرنا ہو گا اور تحریک پاکستان کے جذبہ کے ساتھ تحفظ و استحکام پاکستان کیلئے اقدامات کرنا ہو نگے۔ روح اقبال کو خوش کرنے کیلئے 18 کروڑ پاکستانیوں کو ریاست بچانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیوں کو درست سمت میں صرف کرنا ہو گا۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو غلامی کا طوق ہمارا مقدر بن جائے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top