لاہور: امن مارچ (پاک آرمی زندہ باد طلبہ ریلی)

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام 17 نومبر 2013 کو لاہور پریس کلب کے باہر 12:30 بجے دوپہر، پاک آرمی شہداء کی توہین کیخلاف اور راولپنڈی سانحہ پر پاکستانی قوم بلخصوص علماء کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور پاکستان میں امن و امان قائم رکھنے کی دعوت دینے کیلئے بھر پور امن مارچ (پاک آرمی زندہ باد طلباء ریلی) منعقد ہوئی۔ جس میں ایم ایس ایم لاہور کے صدر علی رضا چودھری، نائب صدر انعام مصطفوی، میڈیا سیکرٹری عثمان حیدر اور سیکرٹری انفارمیشن زاہد قادری نے شرکت کی۔

اس مو قع پر ایم ایس ایم لاہور کے صدر علی رضا چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قوم کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ تو ہے ہی مگر ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں بھی ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، پاک فوج نے وطن عزیز کے دفاع کو باوقار انداز میں مضبوط تر بنایا ہے۔ پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں کی قربانیاں قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، قوم کو پہچاننا ہوگا کہ دفاعی ادارے کی قربانیوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے اس ملک میں کس زہریلی فکر کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، قوم کو جان لینا چاہیے کہ قیام پاکستان کے مخالفین کے عزائم اب کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

انہوں نے راولپنڈی سانحہ کے حوالے سے کہا کہ عوام اسلام کے زریں اصولوں جن کی بنیاد اخوت، امن، محبت اور انسانیت کے احترام پر قائم ہے پر عمل پیرا ہوں۔ انتشار اور افتراق سے بچ کر اجتماعیت کے پیغام کو عام کرنا ہر فرد کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔ انتہا پسندی، دہشت گردی اور انتشار کے رویوں کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔ دین اسلام محبت، امن اور یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ فرقہ واریت کے فتنے کے خلاف انفرادی اور اجتماعی طور پر جدوجہد کرنا ہوگی۔ فرقہ واریت کے زہر کے خلاف ا ب تک کی حکومتوں نے کچھ نہیں کیا۔

ایم ایس ایم لاہور کے نائب صدر انعام مصطفوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر راولپنڈی جیسے سانحہ کی روک تھام کیلئے کوئی بہتر اقدامات نہ کئے گے تو ہم اُسوقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک حکومت اس پر متوجہ نہیں ہوتی اور آنے والا احتجاج لاہور کی تاریخ میں طلبہ کا سب سے بڑا احتجاج ہو گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top