جاپان: مرکز منہاج القرآن المصطفیٰ مسجد میں شہادت امام حسین کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر انتظام مورخہ 14 نومبر 2013 کو جاپان کے مرکز المصطفیٰ مسجد میں 10 محرم الحرام کی شام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جاپان بھر سے اہل محبت نے شرکت کی۔ٹوکیو، ناگویا، اباراکی کین، سائتاماکین، توچکی، یاشیوا اور گماکین سے اہل تشیع کی کثیر تعداد نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ محمد یعقوب نے حاصل کی۔ ملک فیصل، ثاقب الرحمٰن اور حاجی محمد سعید (ٹوکیو) نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نقابت کے فرائض حافظ محمد یعقوب مغل نے ادا کئے۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین علامہ محمد شکیل ثانی نے عظمت اہل بیت اور طہارت اہل بیت رضی اللہ عنہم پر سیر حاصل گفتگو کی۔

کانفرنس میں گماکین سے اصغر علی بھنڈر، محمد سلیم خان، حاجی وارث محمود اور محمد اعجازنے خصوصی شرکت کی۔اختتام پر تمام احباب نے اجتماعی طو رپر آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا۔ لنگر حسینی سے تمام احباب کی تواضع کی گئی۔

رپورٹ: اصغر علی بھنڈر (سیکرٹری جنرل MQIجاپان)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top