شکرگڑھ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتام ٹریننگ کیمپ

تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام ٹرینگ کیمپ برائے مصطفوی کارکنان کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کیمپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد سعدی نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت قاری نصیرالدین نے حاصل کی۔ اس موقع پر ڈویژنل ناظمِ دعوت صاحبزادہ ظہیراحمد نقشبندی اور ساجد محمود بھٹی ڈویژنل نگران گوجرانوالہ نے مصطفوی کارکنان کی تربیتی تشست کی اور کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے تربیت کا مقاصد اور مصطفوی انقلاب کی عظیم تر جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں مصطفوی کارکنان کو فنِ خطابت کی مشق کروائی۔ کیمپ میں 150سے زائد شرکاء مرد وخواتین شریک تھے۔

شرکاء نے تربیتی کیمپ کو سراہتے ہو کہا کہ اس کیمپ کے بعد ہمارے حوصلے، عزم اور خود اعتمادی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ کیمپ کے شرکاء میں سے پچاس شرکاء نے بطور داعی تحریک منہاج القرآن کے مشن کو فروغ دینے اور اپنے فرائض سرانجام دینے کا عہد کیا۔آخر میں صدر TMQ شکرگڑھ نے تمام شرکاء اور ٹرینرز کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top