منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینیئر راہنما طاہر رشید اور شہزاد خان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور (محمد وسیم افضل) گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینیئر راہنما اور دیرینہ ساتھی طاہر رشید اور شہزاد خان کی والدہ محترمہ علالت کے باعث پاکستان میں انتقال کرگئیں،انا للہ وانا الیہ راجعون

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈ اپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین ودیگر سٹاف ممبران نے طاہر رشید اور شہزاد خان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جی ایم ملک نے اپنے تعزیتی بیان میں فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کہ مرحومہ، نیک پارسا، پرہیزگار، متقی اور آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی عاشق رسول تھیں۔ جہاں ان کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ یقینا ان کا نعم البدل کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔

علاوہ ازیں ان کے آبائی شہرجڑانوالہ میں ان کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے مرکزی سیکرٹریٹ سے علامہ صادق قریشی (نائب امیر تحریک)، شہزاد رسول قادری، غلام ربانی تیمور، سردار بشیر خان لودھی، راجہ زاہد محمود، حاجی محمد اسحاق اور دیگر احباب نے جنازہ میں شرکت کی اور ان سے اظہار تعزیت بھی کیا اور مرکزی قائدین کے دکھ بھرے جذبات پہنچائے۔ طاہر رشید سے اظہار تعزیت کے لئے 0092-333-8400602(شہزاد خان بھائی) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top