امریکہ: نیو جرسی میں آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 23 دسمبر 2013 کو نیو جرسی میں آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز کردیا گیا۔ یہ تقرب منھاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں منعقد کی گئی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ بعدازاں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ درود و سلام کے نذرانے کے بعد پاکستان سے تشریف لائے ہوئے نوجوان سکالر علامہ محمد شریف کمالوی نے آئیں دین سیکھیں کورس کا مکمل تعارف کروایا۔محمد شریف کمالوی نے آئیں دین سیکھیں کورس کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کورس میں صحیح تلفظ اور ترجمہ کے ساتھ نماز پڑھنا، آخری گیارہ سورتیں، احادیث مبارکہ اور روز مرہ کی دعاؤں کو زبانی یاد کرنے پر مشتمل نصاب پڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید لاریب کتاب ہے اس میں ہر مشکل کا حل موجود ہے بشرطیکہ ہم اس کلام کے ساتھ اپنا حبی وقلبی تعلق استوار کر لیں۔انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے مختلف شہروں میں ان کورسز کا آغاز کر دیا ہے اور عوام الناس کو دینی تعلیمات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

علامہ محمد شریف کمالوی نے کہا کہ امریکہ میں مختلف آزمائشیں اور مصائب دین سے دوری اور تعلیم کی کمی کی وجہ سے ہیں۔اس لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل پوری دنیا میں اسلام کا روشن چہرہ دکھا رہی ہے اور لوگوں کو تعلیم دے رہی ہے۔جس کی کڑی یہاں مختلف کورسز کا آغاز ہے۔لوگوں نے اس کو بہت سراہا اور فی الفور کلاسز کے آغاز کا مطالبہ کر دیا جس پر فوراً شیڈول بنا کر مختلف اوقات میں مردوں، عورتوں اور بچوں کے لئے کورسز کا آغاز کردیا گیا ہے۔

رپورٹ: شرجیل احمد

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top