قوم کرپٹ اور استحصالی نظام کو سمندر برد کر کے 2014 کو انقلاب کا سال بنا دے: ڈاکٹر طاہر القادری

کرپٹ اور استحصالی نظام انتخاب نے ایلیٹ ازم کو فروغ دیا ہے
زندہ قومیں ظلم اور استحصال کو برداشت کرنے کی بجائے آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے حقیقی آزادی حاصل کرتی ہیں
ڈاکٹر طاہر القادری کا نئے عیسوی سال پر قوم کے نام پیغام

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نئے عیسوی سال پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم سال نو کے آغاز کرپٹ اور استحصالی نظام کو سمندر برد کرنے کا عہد کر کے عملی جدوجہد سے سال 2014 کو انقلاب کا سال بنا دے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال غیر آئینی طریقے سے جو نام نہاد جمہوری حکومت تشکیل دی گئی ہے اس نے سات ماہ میں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں اور لوٹ مار کا ایسا بازار گرم کیا ہے کہ جس کی مثال گذشتہ 66سالوں میں نہیں ملتی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ زندہ قومیں ظلم اور استحصال کو برداشت کرنے کی بجائے آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے حقیقی آزادی حاصل کرتی ہیں۔ بد قسمتی سے کرپٹ اور استحصالی نظام نے ایلیٹ ازم کو فروغ دیا ہے اور قوم کو حقیقی آزادی سے محروم کر رکھا ہے۔ آج پاکستان کی جغرا فیائی آزادی کو بھی خطرات لاحق ہیں مگر مقتدر طبقہ کو اس کا احساس تک نہیں۔ قوم پاکستان عوامی تحریک کی جماعت انقلاب کا نمازی بننے کا عزم صمیم کر لے تو آج سے شروع ہونے والا سال انقلاب کا سال بن جائے گا اور ترقی و عوامی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ یہ قوم پر منحصر ہے کہ وہ حقیقی آزادی کا راستہ منتخب کرتی ہے یا آنیوالی نسلوں کو غلامی کے دور کی طرف دھکیلتی ہے۔ یقیناًقوم جہد مسلسل و قربانی و کا راستہ ہی منتخب کرے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top