امت مسلمہ اپنی زندگی میں شامل ہر خرابی کو ختم کرنا چاہتی ہے تو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کا پٹہ گلے میں ڈال لے: ضلعی ناظم فیصل آباد

فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم میاں کاشف محمودنے 13جنوری کو دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ہونے والی سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے کارکنان اور انتظامی کمیٹیوں کے ایک اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محبت اور عشق ایمان کی متاع ہے ہمیں اپنی زندگیوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس حد تک داخل کرنا ہے کہ دنیا کی ہر محبت فنا ہو جائے۔ آج امت مسلمہ اپنی زندگی میں شامل ہر خرابی کو ختم کرنا چاہتی ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کا پٹہ اپنے گلے میں ڈال لے۔ انہوں نے انتظامی کمیٹیوں کو ہدایت دی کہ عالمی میلاد کانفرنس میں پنڈال کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جائے، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے کہا کہ کانفرنس میںعلماء کرام، مشائخ عظام، قرات و نعت خوان حضرات اورعالم اسلام کی مقتدر مذہبی شخصیات خصو صی شر کت کریں گی۔ عالمی میلاد کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری انڈیا کے شہر بنگلور سے ویڈیو لنک کے ذریعے براہ راست خطاب کریں گے۔ سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں پر مشتمل سکواڈ خدمات سر انجام دے گا۔ میلاد کانفرنس میں شدید سردی کے باوجود ہزاروں مرد و خواتین شریک ہوں گے۔ خواتین کیلئے الگ باپردہ پنڈال بنایا جائے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top