11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان پر 30 ویں عظیم الشان سالانہ عالمی میلاد کانفرنس منعقد ہو گی

تحریک منہاج القرآن کے قائدین کا مینار پاکستان پر انتظامات کا جائزہ

11اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان پر عالم اسلام کی سب سے بڑی 30 ویں عظیم الشان سالانہ عالمی میلاد کا نفرنس منعقد ہو گی جس میں دنیا بھر سے علماء کرام،مشائخ عظام ،قراء ونعت خوان حضرات اور عالم اسلام کی مقتدر مذہبی شخصیات خصوصی شرکت کریں گی۔ عالمی میلاد کانفرنس سے شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔

ان خیالات کااظہار سربراہ عالمی میلاد کانفرنس 2014ء شیخ زاہد فیاض نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں عالمی میلاد کانفرنس کے پنڈال کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، جواد حامد، قاضی فیض، عاقل ملک، شمیم نمبردار، الیاس ڈوگر، راضیہ نوید، عائشہ شبیر اور کلثوم طفیل بھی موجود تھیں۔ مختلف انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان نے شیخ زاہد فیاض کو اب تک ہونے والے انتظامات سے آگاہ کیا۔ سربراہ عالمی میلاد کانفرنس کو بتایا گیاکہ سیکورٹی کے انتظامات کے لیے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے پانچ ہزار نوجوانوں پر مشتمل سکواڈ خدمات سر انجام دے گا۔ عالمی میلاد کانفرنس کو دنیا بھر میں مختلف ٹی وی پر چینلز براہِ راست دکھانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ سربراہ عالمی میلا دکانفرنس کو بتایا گیا کہ صرف لاہورسے لاکھوں افراد شر کت کریں گے۔ عالمی میلا دکانفرنس کو انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں دیکھا جائیگا اس سلسلے میں تمام انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top