مہنگائی اور چور بازاری میں جس قدر اضافہ ہور رہا ہے اس میں عوام بہہ جائیں گے، چوہدری افضل گجر

گیس کی لوڈشیڈنگ سے عوام کے چولہے جلنے بند اور فیکٹریوں کی تالا بندی ہو چکی ہے
سٹیٹس کو کی قوتیں جان لیں اب ان کو تحفظ دینے والا نظام تنکوں کی طرح بہہ جائے گا
ڈاکٹر طاہرالقادری کی امامت میں نماز انقلاب جلد قائم ہوگی جس کے نتیجے میں انقلاب کا سورج طلوع ہوگا
چوہدری محمد افضل گجر کی پاکستان عوامی تاجر اتحاد کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری افضل گجر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور چور بازاری میں جس قدر اضافہ ہور رہا ہے اس میں عوام بہہ جائیں گے مگر حکمرانوں کی طرف سے سب اچھے کی آواز ہے۔ حکمران دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کر رہی ہیں کیونکہ ایک صوبے میں جبکہ دوسری مرکز اور صوبوں دونوں میں لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہیں۔ عوام کا خون چوسنے میں دونوں کا گٹھ جوڑ تھا اور ہے۔ چینی ہو یا پولٹری تمام شعبوں میں مقتدرہ طبقہ کی اجارہ داری ہے۔ حکومت اپنی لوٹ کھسوٹ بند کرے کیونکہ وہ عوام کو ایسے اندھیرے میں لے جا رہی ہے جہاں سے نکلنا مشکل ہوگا۔ ملک میں بجلی کی قیمتوں میں اس وقت اضافہ کیا جا رہا ہے جب لوگوں کو بجلی نہیں مل رہی۔ گیس کی لوڈشیڈنگ سے عوام کے چولہے جلنے بند اور فیکٹریوں کی تالا بندی ہو چکی ہے ۔

وہ گزشتہ روزمرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تاجر اتحاد کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر حافظ غلام فرید، حاجی اسحق، سلطان چوہدری، راجہ ندیم، شہزاد رسول، حفیظ الرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر فوری قابو پا کر غریب عوام مکاؤ مہم کو بند کیا جائے۔ پاکستان میں کرپٹ نظام کے ہوتے ہوئے ووٹ کے ذریعے تبدیلی کبھی نہیں آئیگی۔ ظلم و ناانصافی کا سیلاب استحصالی نظام کی شکل میں عوام کے حقوق کو خس و خاشاک کی طرح بہا لے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی امامت میں نماز انقلاب جلد قائم ہوگی جس کے نتیجے میں انقلاب کا سورج طلوع ہوگا۔ سٹیٹس کو کی قوتیں جان لیں اب ان کو تحفظ دینے والا نظام تنکوں کی طرح بہہ جائے گا اور انقلاب کے بعد ملک میں حقیقی جمہوریت اور خوشحالی کا قیام ہوگا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top