تعلیمات صوفیاکو نظر انداز کر نے کی وجہ سے ہم ہدایت کے راستوں سے بھٹک رہے ہیں: فیض الرحمان درانی

صوفیاء نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق انسانیت کی اصلاح اور فلاح کے چراغ جلائے
فیض الرحمان درانی کا جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب

تعلیمات صوفیا کو ہم نے نظر انداز کر رکھا ہے اسی لئے ہم ہدایت کے راستوں سے بھٹک رہے ہیں۔ صوفیاء کی تعلیمات ہمیں گمراہی سے بچا سکتی ہیں۔ یہ صوفیاء کی تعلیمات ہی تو ہیں جنہوں نے ہر دور میں مسلمانوں کی مدد اور راہنمائی کی ہے۔ صوفیاء کرام نے صبر، شکر، توکل، اللہ کی رضا اور خدمت خلق کی عظیم مثالیں قائم کیں۔ صوفیاء ہی تو امن کے سفیر ہیں اسی لئے تو اولیاء اللہ کی آج بھی لوگوں کے دلوں پر حکمرانی ہے۔ صوفیاء نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق انسانیت کی اصلاح اور فلاح کے چراغ جلائے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے امیر فیض الرحمان درانی نے جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازشیں ہو رہی ہیں ایسے پُر فتن حالات میں تعلیمات صوفیاء کے دئیے جلانے کی اشد ضرورت ہے۔ صوفیاء کی تعلیمات میں دشمنوں کیلئے بھی دعائیں ہیں وہ کسی کو دکھ نہیں دیتے بلکہ سکھ ہی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمات صوفیاء میں عکس مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سوا کچھ نہیں ہے۔ صوفیا کرام کی تعلیمات سے انفرادی اور اجتماعی امن و سلامتی کا آفتاب طلوع ہو سکتا ہے۔ تعلیمات صوفیاء ہی دین اسلام کی اصل ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top